Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی ایم ایف کا دباو !!! وفاقی حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سے انکار

آئی ایم ایف کا دباو !!! وفاقی حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سے انکار
August 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تاجر برادری بےشک ناراض ہوجائے آئی ایم ایف ناراض نہ ہو۔ ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سے انکار کردیا۔ مالی مشکلات سے دوچار حکومت کا یکم اکتوبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس صفراعشاریہ چھ فیصد کرنے کا فیصلہ۔ تاجروں نے دو ستمبر سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت آگے کنواں پیچھے کھائی کی مشکل صورتحال سے دوچارہوچکی ہے۔ ایک طرف آئی ایم ایف کا دباو تو دوسری طرف تاجروں کے مطالبات ہیں۔ مالی مشکلات میں پھنسی حکومت نے آئی ایم ایف کو ناراض نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاجروں کو حکومت کی مشکلات کو سمجھنا لینا چاہیے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت واپس نہیں لے سکتے، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہیں لیا جاسکتا۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ایف بی آر ود ہولڈنگ ٹیکس کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ایف بی آرڈیڑھ ماہ میں صرف 2 ارب 70 کروڑ کا ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرسکا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں جولائی میں ایک ارب 50 کروڑ روپے اور 17 اگست تک ایک ارب 20 کروڑ روپے اکٹھے کیے جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن کو پورا کرنے کیلئے 30 ستمبر کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح دوبارہ اعشاریہ چھ فیصد کردی جائیگی۔ ادھر تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف دو ستمبر سے احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے جس کے مطابق چار ستمبر کو بینکاری لین دین کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور نو ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔