Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردہا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردہا
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نئے ٹیکس لگائیں بجلی مہنگی کریں نجکاری کا عمل تیز کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے”ڈومور“کا مطالبہ کردیا۔ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے سٹیٹ بینک کو مزید بااختیار بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کی ”ڈیمانڈ “بڑھ گئی معیشت کو سنبھالا دینے کےلئے پاکستان کو سخت اقدامات کی تجویز دے ڈالی۔92نیوزکو حاصل دستاویزات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسوں کی شرح بڑھائی جائے۔۔نئے ٹیکس لگائے جائیں۔۔توانائی کی مد میں دی جانیوالی سبسڈی ختم کرنے کے بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔آئی ایم ایف نے برآمدات بڑھانے اور بیرونی کرنسی کے ذ خائر بہتر کرنے کا وعدہ پورا نہ ہونے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روپے کی قیمت کم ہونے سے روکنے کے اقدامات سے باز آجائےیہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری اور بااثر افراد کےخلاف بجلی بلوں میں چوری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائےبیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں پر پابندیاں ختم کی جائیں۔