آئی ایم ایف نے سالانہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2019 جاری کر دی

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے سالانہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2019 جاری کر دی جس میں پاکستان کیلئے معاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کا مشورہ شامل ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔ رواں مالی سال اقتصادی ترقی 2.9 فیصد جبکہ آئندہ سال 2.8 فیصد رہے گی۔ 2018 میں پاکستان کی شرح نمو 5.2 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارہ رواں برس 7.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ سال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی 6 فیصد ہدف کے برعکس7.6فیصد رہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کومعاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کیلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔