Tuesday, April 30, 2024

آئی ایم ایف شرائط، حکومت کا پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 200 ارب کی کٹوتی کا فیصلہ

آئی ایم ایف شرائط، حکومت کا پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 200 ارب کی کٹوتی کا فیصلہ
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کیلئے شرائط پوری کرنے کی غرض سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 200 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پٹرولیم لیوی کے ذریعے صارفین سے 365 ارب اور مختلف شعبوں پر نئے ٹیکسز کے ذریعے 350 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے تمام اقدامات پر وفاقی کابینہ سے رضا مندی حاصل کرلی ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا اسٹاف لیول کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو بعض شرائط میں نرمی پر آمادہ کرلیا، آئی ایم ایف کے 750 ارب روپے کے ٹیکس استشنٰی ختم کرنے کے مطالبے پر مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی کی مد میں 600 ارب روپے عوام سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا، مذاکرات کے ذریعے 365 ارب روپے وصول کرنے پر آمادہ کیا۔

شوکت ترین مزید بولے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی قسط ملنے سے دیگر مالیاتی ادارے بھی فنڈز کی فراہمی شروع کردیں گے۔