Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی ایم ایف شرائط، حکومت کا اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کرنیکا فیصلہ

آئی ایم ایف شرائط، حکومت کا اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کرنیکا فیصلہ
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث 2 سخت فیصلے کرنے کو تیار ہوگئی، اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کو 100 ارب روپے سے زائد حاصل انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری بھی ہوگئی جبکہ بجٹ خسارے کیلئے اسٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹ چھپوانے کا اختیارختم کرنے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔

بیوروکریٹس یا سرکاری افسر کو گورنر یا ڈپٹی گورنر تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔ بورڈآف ڈائریکٹرز کے علاوہ آئی ایم ایف کی طرز پر ایگزیکٹو بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اسٹیٹ بنک وفاقی حکومت وصوبائی حکومت کیلئے قرض اور سرمایہ کاری پرگارنٹی نہیں دے گا۔ رورل کریڈٹ،انڈسٹریل کریڈٹ، لون گارنٹی اور ایکسپورٹ کریڈٹ فنڈ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بنک ترمیمی بل اورمنی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے علاوہ آئی ایم ایف کی طرز پر ایگزیکٹو بورڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔