Friday, January 27, 2023

آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالے سے فائنل پروموجاری کردیا

آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالے سے فائنل پروموجاری کردیا
راولپنڈی ( 92 نیوز) ‘‘شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے’’ آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالے سے فائنل پرومو جاری کردیا  جبکہ پاک بحریہ نے بھی نئے نغمے ’’عشق وطن سے‘‘کا ٹیزر اور پرومو ریلیز کردیا۔ پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی ویکجہتی کر رہے ہیں ۔ پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہدائے پاکستان اور شہداء کے لواحقین کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف پاک بحریہ نے بھی یوم دفاع کے موقع پر نئے نغمے کا ٹیزر اور پرومو جاری کردیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نغمے ”عشق وطن سے“ میں وطن سے والہانہ عشق اور محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وطن کی سرحدوں کے دفاع کا عہد بھی نغمے کا حصہ ہے، پاک بحریہ کا پرومو اس اعتماد کی تمثیل ہے، جو وطن عزیز کی 71 سالہ تاریخ میں عوام اور بحریہ کے لازوال رشتے کی بنیاد ہے، پرومو میں بحریہ کی کامیابیوں اور قربانیوں کا احاطہ بھی کیا گیا ہے۔