Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی ایس آئی ایس !!! مخفف داعش جیسا ہونے پر دواساز کمپنی نے نام بدل لیا

آئی ایس آئی ایس !!! مخفف داعش جیسا ہونے پر دواساز کمپنی نے نام بدل لیا
December 23, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) دہشت گرد گروہ سے نام کی نسبت ہونے پر امریکی دواساز کمپنی نے اپنا نام بدل لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی دوا ساز کمپنی کو اپنا نام ”آئی ایس آئی ایس فارماسیوٹیکلز“ رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ بالکل ایسا ہی نام مشرق وسطیٰ میں لڑنے والی دہشت گرد تنظیم داعش کا بھی ہے۔ کمپنی کو اپنے نام اور دہشت گرد گروپ ”اسلامک اسٹیٹ“ یا داعش کے نام کے انگریزی مخفف کے یکساں ہونے پر مشکلات اور نفسیاتی بے چینی کا سامنا تھا۔ آئی ایس آئی ایس فارماسوٹیکلز کو گزشتہ مہینوں سے اس بات پر گہری تشویش تھی کہ عراق اور شام کے وسیع تر علاقوں پر قابض دہشت گرد گروہ ”اسلامک اسٹیٹ“کے انگریزی میں نام کا مخفف بھی اس کے نام جیسا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نام کی اس نسبت سے چھٹکارا چاہتی ہے کیونکہ اس طرح ہم لوگوں کے ذہن میں آ سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب اپنے دواساز ادارے کا نام بدل کر آئیونس فارماسوٹیکلز رکھ لیا ہے۔ ہم نے یہ اقدام اس لیے کیا کہ لوگوں کے ذہن میں کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو جائے۔