Friday, October 7, 2022

آئی الیون کچی آبادی میں بارش کے باعث روکا گیا آپریشن دوبارہ شروع !!! بے گھر افراد شدید بارش میں بے یارومددگار

آئی الیون کچی آبادی میں بارش کے باعث روکا گیا آپریشن دوبارہ شروع !!! بے گھر افراد شدید بارش میں بے یارومددگار
اسلام آباد (92نیوز) آئی الیون کی کچی آبادی میں بارش کے باعث روکا گیا آپریشن آج تیسرے روز پھر شروع کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کی گاڑیاں بھی موجود ہیں جو سی ڈی اے کی معاونت کر رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والی شدید بارش کے باعث کچے گھروں سے محروم ہو جانے والے افراد کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی الیون کی کچی آبادی گرانے کیلئے شروع ہونے والے آپریشن کے تحت اب تک سینکڑوں گھروں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔