آئیں دو تہائی اکثریت بن جائیں تاکہ جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جا سکے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (92 نیوز) صوبہ جنوبی پنجاب ،اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر دکھائی دینے لگے ۔ شہباز شریف نے صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا مطالبہ کیا تو شاہ محمود قریشی نے دعوت دی کہ آئیں دو تہائی اکثریت بن جائیں تاکہ یہ صوبہ بنایا جا سکے۔
وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے جنوبی پنجاب کے نام پر تقرریں تو بہت کی گئیں مگر کام نہیں ہوا۔
اس سے پہلے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کی بات کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نئے صوبے کے حقدار ہیں۔
معاملہ چل نکلا ہے تو یقینا کسی نتیجے تک بھی پہنچے گا اور اُمید یہی کی جا رہی ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔