Friday, September 30, 2022

آئیوری کوسٹ میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ، چار افراد ہلاک

آئیوری کوسٹ میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ، چار افراد ہلاک
آئیوری کوسٹ ( 92 نیوز ) آئیوری کوسٹ میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے گرنے سے چار افراد ہلاک جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سمندر سے نکال لیا جب کہ طیارے کا ڈھانچہ بھی کنارے پر آگیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ طوفانی ہوا کے باعث پیش آیا اور طیارہ بے قابو ہو کر سمندر میں گر گیا۔