Saturday, July 27, 2024

آئیوری کوسٹ  : سیاحتی مقام پر دہشتگردوں کا حملہ ،16افراد ہلاک

آئیوری کوسٹ  : سیاحتی مقام پر دہشتگردوں کا حملہ ،16افراد ہلاک
March 13, 2016
آئیوری کوسٹ(ویب ڈیسک)افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے سیاحتی مقام پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 16 افرادہلاک اورمتعددکوزخمی کردیا سکیورٹی فورسزنے چھ دہشت گردوں کوبھی مارنے کادعویٰ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اتوارکے روزدہشت گردوں نےآئیوری کوسٹ کے سیاحتی مقام گرینڈباسم میں خون ریزکارروائی کرڈالی۔ گرینڈباسم ساحل پرغیرملکیوں کی بڑی تعدادموجودہوتی ہے جبکہ آئیوری کوسٹ حکام کاکہناہے کہ دہشت گردوں نے ساحل پرموجودتین ہوٹلزکونشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اپنے چہروں کونقاب سے چھپارکھاتھا جبکہ  فائرنگ کے وقت سیاحوں کی بڑی تعدادہوٹل سے بھاگ رہی تھی۔