آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہییں، مولانا فضل الرحمان
کراچی (92 نیوز) ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہییں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوری اداروں کومضبوط کرنا اور غیر جمہوری قوتوں کو چھوڑنا ہو گا۔ آزاد معیشت کی طرف جانا چاہتےہیں ، غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ اپنے وسائل کی بنیاد پر خود کفیل ہونا چاہتے ہیں ۔
ایم ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ پیسے کی سیاست مُلک پر مسلط ہے ۔ پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی اسلامی شناخت کو بحال رکھیں گے۔ انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیئے ۔
مولانا فضل الرحمان نے 5 جون کو متحدہ مجلس عمل کا منشور پیش کرنے اور کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ۔