Friday, September 20, 2024

آئین کوکچھ زخم ججوں کی مدد سے آمروں نے لگائے،نوازشریف

آئین کوکچھ زخم ججوں کی مدد سے آمروں نے لگائے،نوازشریف
February 21, 2018

 لاہور (92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین کوپارلیمنٹ کی تخلیق سمجھا جاتاہے، عوام کو احساس ہوگیا ہے کہ آئین کو کیوں تماشابنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پارلیمنٹ کو دنیا میں تمام اداروں کی ماں سمجھا جاتاہے، آج جوہورہاہے اسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ ریاست کا نظام چلانے کے لئے آئین بلاشبہ مقدس ترین دستاویزہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  پارلیمنٹ کوآئین میں ترامیم کااختیارہے،32سال تک آمروں نے آئین کوردی کی ٹوکری میں ڈالے رکھا،آئین کوکچھ زخم کچھ ججوں کی مدد سے آمروں نے لگائے ۔کسی قانون کی تشریح کی ضرورت ہوتوپارلیمنٹ کی طرف بھیج دینا چاہئے ۔

نوازشریف نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ اس سے بھی آگے بڑھے۔کہتے ہیں آج جو ہو رہا ہے اسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے ریاست کا نظام چلانے کے لئے آئین بلاشبہ مقدس ترین دستاویز ہے ۔ آئین کو پارلیمنٹ کی تخلیق سمجھا جاتا ہے ۔عوام کو احساس ہو گیا ہے کہ آئین کو کیوں تماشا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے

نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کوعدلیہ اورانتظامیہ کیساتھ ریاستی ستون کہاجاتاہے ۔ڈکٹیٹرز کو آئین میں ترمیم کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔