Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئین پاکستان کا گمشدہ مسودہ مل گیا

آئین پاکستان کا گمشدہ مسودہ مل گیا
October 7, 2015
کراچی (92نیوز) وفاقی حکومت نے 4سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر آئین پاکستان کے اصل مسودے کی چوری کا سراغ لگا ہی لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاق نے اہم پیشرفت کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد آئین پاکستان کا اصل مسودہ تلاش کر لیا گیا۔ عدالت نے وفاق کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئین پاکستان کے اصل مسودے کی چوری کے متعلق دائر کی جانے والی درخواست نمٹا دی۔ یاد رہے انیس سو تہتر کے آئین پاکستان کا اصل مسودہ اگست دوہزار گیارہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے چوری ہوا تھا اور اس کا انکشاف اس وقت کی سپیکرفہمیدہ مرزا نے کیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔