Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے: شیخ رشید

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے: شیخ رشید
April 9, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کہاں جلسہ کرنا ہے انہیں کچھ پتا نہیں۔ کہتے ہیں پی ٹی وی پر سب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے۔ عمران خان کے خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے اسلام آباد کے جلسے کے مقام پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج یا جلسے کا حق سب کو ہے۔ عمران خان کے قوم کے خطاب کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی مالی حالت خراب ہے۔ اس خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پرسب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے ۔۔