آئین ایم کیو ایم کے استعفے قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتا : رضا ربانی
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین اُنہیں ایم کیو ایم کے استعفے قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتا اس حوالے سے یہ تصدیق کرنا ابھی باقی ہے کہ استعفے سیاسی دباؤ پر تو نہیں دیئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ایم کیو ایم کے استعفے التوا میں رکھنے پر سینیٹ میں رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب استعفے اکٹھےآئیں تو ان کی تصدیق کی جاتی ہے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں ۔
آئین اُنہیں ایم کیو ایم کے استعفے فوری طور پر قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتا اس ضمن میں اُنہوں نے آئین کی کئی شقوں کا حوالہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے بعض اراکین نے سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر احتجاجاً استعفے دیئے۔