Saturday, September 24, 2022

آئینی حدود میں رہ کر کام کرونگاـگورنر پنجاب رفیق رجوانہ

آئینی حدود میں رہ کر کام کرونگاـگورنر پنجاب رفیق رجوانہ
لاہور(92نیوز)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ آئینی حدود میں رہ کر جو بھی کردار ہوا وہ ادا کرینگے۔ تعیناتی کے بعد گورنر پنجاب نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی بھی گورنر کے ہمراہ تھےمزار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رفیق رجوانہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرینگے۔ ن لیگ کی حکومت جنو بی پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام کروا رہی ہےتاہم پنجاب کے دیگر شہروں کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ لاہور سے نہیں کیا جا سکتا  لاہور صوبائی دارالحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار فورسز کے لئے دعا کرنی چاہئے۔