Sunday, September 25, 2022

آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے ، شاہد خاقان عباسی

آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے ، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نائیٹ ایڈیشن آئینی اداروں کو اپنی حدودمیں رہنا چاہئے، ن لیگ اپنی کارکردگی پر الیکشن لڑے گی، لوگ ایسی ناانصافیاں پسند نہیں کرتے۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام نائیٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی منشور تیار ہو رہا ہے ، ہم نے ملک اورجمہوریت کی خاطر بہت کچھ برداشت کیا۔ شاہد خاقان عباسی حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کے مقابل  پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔