Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات
June 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) محکمہ موسمیات والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ لاہور  میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ قبل ازیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سورج کا مزاج گرم رہا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں لو کے تھپڑوں نے روزہ داروں کو بے حال کر دیا۔ فیصل آباد میں بھی سورج آنکھیں دکھانے لگا۔ گرم ہوائیں چلنے سے پارہ 46 کا ہندسہ عبور کر گیا۔ کراچی کا موسم بھی گرم رہا ۔ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ سبی کا پارہ 38 جبکہ تربت میں 35 ڈگری ہو گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔