Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئندہ پانچ سال تک غزہ زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے گا: اقوام متحدہ

آئندہ پانچ سال تک غزہ زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے گا: اقوام متحدہ
September 2, 2015
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اور اسرائیل کے اقتصادی محاصرہ سے حالات بہت خراب ہیں اور اگر غزہ کی اقتصادی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پانچ سال سے بھی کم عرصے میں غزہ رہنے کے قابل نہ رہے گا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی و تجارت نے یہ بات غزہ کی معیشت کے بارے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے غزہ کا اقتصادی محاصرہ اور چھ برسوں کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تین جنگوں سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ نے متوسط طبقے کی جمع پونجی ختم کر دی ہے اور تمام آبادی کا انحصار اب بین الاقوامی امداد پر ہے۔ فلسطین میں بےروزگاری کی شرح 44 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ غزہ میں موجود 72 فیصد خاندانوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور جنگوں کی وجہ سے غزہ کی برآمدات ختم ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب مصر کی فوج نے ایک زیر زمین سرنگ مسمار کر دی ہے۔ ممکنہ طور پر یہ زیر زمین سرنگ پانی اور خوراک کی فراہمی کا واحد ذریعہ تھی۔