Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
March 19, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا کہ اس وقت عالمی منڈی سے خام تیل 36 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خریدا جا رہا ہے۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سفارشات گزشتہ ماہ میں خریدے گئے خام تیل کی شرح پر ہو گی۔ گزشتہ ماہ خام تیل 29 اور 30 ڈالر فی بیرل میں خریدا گیا، اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات 28 مارچ کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیں گی۔