آئندہ دو روز ملک بھر میں موسلادھار مون سون بارشیں‘ سیلاب کی وارننگ جاری

اسلام آباد (92نیوز) آج اور کل پنجاب‘اسلام آباد‘ خیبرپختونخوا‘ فاٹا اور آزادکشمیر میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش کاامکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مون سون سے متعلق این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو روز مون سون کی بارشیں ہوں گی۔ آج اور کل پنجاب‘ اسلام آباد‘ خیبرپختونخوا‘ فاٹا اور آزادکشمیر میں موسلادھار بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
شمالی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
آج شام اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ‘ لاہور‘ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ ساہیوال‘ ملتان‘ ہزارہ‘ مردان‘ پشاور‘ کوہاٹ‘ بنوں‘ ڈی آئی خان‘ فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔