Sunday, September 25, 2022

آئندہ برس فیملی کیساتھ پاکستان آؤں گی ، فریال مخدوم

آئندہ برس فیملی کیساتھ پاکستان آؤں گی ، فریال مخدوم

ناروے ( 92 نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے باکسر عامر خان اور فیملی کے ہمراہ آئندہ برس پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
فریال مخدوم نے ناروے میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کیلئے ہمیشہ سے ہی محفوظ رہا ہے اور وہ آئندہ برس گرمیوں میں اپنے شوہر اور دیگر فیملی کیساتھ اسلام آباد ، لاہور اور سمیت پورے پاکستان کا دورہ کریں گی
فریال مخدوم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور عامر ایک خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ ہمارے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں ۔