Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر زیرو ریٹڈ کر دیا جائے گا: وفاقی وزیر خرم دستگیر

آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر زیرو ریٹڈ کر دیا جائے گا: وفاقی وزیر خرم دستگیر
March 10, 2016
کراچی (92نیوز) وفاقی وزیربرائے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری خرم دستگیرکا کہنا ہے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر زیرو ریٹڈ کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسٹائل ایشیا کی افتتاح کے موقع پروفاقی وزیربرائے ٹرید اینڈ انڈسٹری خرم دستگیرکا کہنا تھاعالمی کساد بازاری کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ گرے فیبرک کی برآمدات توبڑھی ہے لیکن کساد بازاری کی وجہ سے قیمت کم مل رہی ہے۔ خرم دستگیر کے مطابق وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر زیرو ریٹڈ کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے بعد برآمدات میں کمی کی خبریں غلط ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ سے کم تمام ریفنڈ بجٹ سے قبل ادا کر دیے جائینگے۔