Wednesday, November 30, 2022

آئندہ انتخابات میں وفاق ہی نہیں پنجاب میں بهی اپنی حکومت بنائیں گے: آصف زرداری

آئندہ انتخابات میں وفاق ہی نہیں پنجاب میں بهی اپنی حکومت بنائیں گے: آصف زرداری
لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں، آئندہ انتخابات میں وفاق ہی نہیں پنجاب میں بهی اپنی حکومت بنائیں گے۔ سابق صدر آصف زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا نے ملاقات کی۔ شوکت بسرا نے آصف زرداری کو جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شوکت بسرا نے آصف زرداری کو ہارون آباد حملے پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جتنے چاہے مظالم ڈهائے جائیں جیالے پہلے کبهی ڈرے، نہ اب گهبرائیں گے۔ لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں، آئندہ انتخابات میں وفاق ہی نہیں پنجاب میں بهی اپنی حکومت بنائیں گے انہوں نےمزید کہا کہ بلاول ہائوس لاہور پاکستان کی سیاست کا مرکز ہوگا، ملتان میں بهی بلاول ہائوس بنے گا۔