Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہتھیار ڈال دیئے

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہتھیار ڈال دیئے
July 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) گاڑیاں فٹ رکھیں گے۔ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہتھیار ڈال دیئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال ختم۔ دو دن سے بند پٹرول کی سپلائی بحال کردی گئی۔

حکومت کرائے بڑھانے پر رضامند۔ ایسوسی ایشن ٹینکرز کے ایکسل بڑھانے کو تیار۔ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان بات چیت رنگ لے آئی۔ مذاکرات کے دوران اوگرا حکام نے اوگرا رولز 2009ء میں ترمیم پر 15 دنوں میں کام شروع کرنے اور جی ایس ٹی معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ٹینکرز کو فٹ رکھنے کی اوگرا کی تجویز مان لی۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے چیئرمین یوسف شہوانی کاکہنا تھا کہ حکومت نے پہلے دھیان نہیں دیا جس کی وجہ سے ہڑتال کی گئی۔

اس موقع پر اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ معاملات حل ہوگئے۔ آئل ٹینکرایسوسی ایشن نے قوانین کو ماننے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے مسائل حل کرینگے۔

مذاکراتی دور میں ایم این اے جمشید دستی بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے بات چیت کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔