Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئل ٹینکرز کی ہڑتال،پشاور میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

آئل ٹینکرز کی ہڑتال،پشاور میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
July 26, 2017

پشاور(92نیوز)آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا شہر کے کئی پمپ بند ہوگئےشہری پٹرول کا اسٹاک بھی کرنے لگے۔

تفصیلات کےمطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑؑتال کے باعث پشاور میں بھی پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا، شہر کے فلنگ سٹیشنوں میں کہیں مالکان نے زیادہ پٹرول دینے سے انکار کر کے قلت جیسی صورتحال پیدا کر دی تو کہیں پٹرول ختم ہونے کے باعث بعض پٹرول پمپس بند بھی ہو گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی بحران کے پیش نظر شہر کے فلنگ سٹیشنوں پر رش بڑھ گیا۔

پٹرول کی قلت کے خدشے کے پیش نظر گاڑی مالکان پٹرول سٹاک کرنے لگے ہیں جس سے پٹرول کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

گاڑی مالکان کے بقول کہیں پانی نایاب ہے تو کہیں گیس پریشر کا مسئلہ ہے، بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے بعد اب پٹرول ناپید ہونے لگا ہے جو حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔