Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اوگرا حکام سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام، تیل کی ترسیل بند

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اوگرا حکام سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام، تیل کی ترسیل بند
January 24, 2018

کراچی (92 نیوز) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے این ایل سی اور پی ایس او کے درمیان کوٹہ سسٹم اور دیگر معاملات پر مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرارہے۔ جس کی وجہ سے تیل کی ترسیل بھی بند ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اوگرا حکام سے مذاکرات کا دوسر مرحلہ بھی ناکام۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی ایس او سے تیل کی ترسیل کے لئے 50 لاکھ روپے کی این او سی لے رکھی ہے لیکن پی ایس او حکام کی جانب سے ہمارا کوٹا 70 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردیا گیا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے جائز حقوق نہیں مانے جاتے ہڑتال جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پی ایس او کا کہنا ہے کہ ہم اپنے تمام کنٹریکٹرز اور اسٹیک ہولڈرز کا احترام کرتے ہیں اور آئل کنٹریکڑز اور این ایل سی کو بھی ون کیو سسٹم کے تحت ترسیل کی اجازت دی جا رہی ہے۔

این ایل سی کےٹینکرز پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی کیونکہ وہ این ایچ اے اور اوگرا کے تمام قوانین پر پورے اترتے ہیں۔