Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئس لینڈ میں حکمران اتحاد نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اعلان کر دیا

آئس لینڈ میں حکمران اتحاد نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اعلان کر دیا
April 7, 2016
ریک جیوک (ویب ڈیسک) آئس لینڈ میں قبل از وقت ہونے والے انتخابات کے لیے یوگرڈر اینگی جوہانسن کو نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔ انہیں حکمران اتحاد نے نامزد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 53 سالہ جوہانسن زراعت اور ماہی گیری کے وزیر اور پروگریسو پارٹی (پی پی) کے نائب رہنما ہیں۔ پاناما لیکس دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم گنلاوگسن اور ان کی بیوی ایک آف شور کمپنی کے مالک تھے جس پر انہیں عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے۔ نامزد وزیراعظم جوہانسن کا کہنا ہے کہ انہیں موسم خزاں میں انتخابات کی امید ہے۔ اس عرصے میں حکومت کو کام کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ گنلاو¿گسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حقیقت میں مستعفی نہیں ہوئے اور جوہانسن (غیر معینہ مدت کے لیے) اقتدار حاصل کرلیں گے۔