Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آئرلینڈ میں سينٹ پيٹرکس ڈے پر سالانہ پريڈ، شاندار مناظر دیکھنے کو ملے

آئرلینڈ میں سينٹ پيٹرکس ڈے پر سالانہ پريڈ، شاندار مناظر دیکھنے کو ملے
March 18, 2015
ڈبلن(ویب ڈیسک)آئرلینڈ میں سينٹ پيٹرکس ڈے پر سالانہ پريڈ کے موقع پر انتہائی شاندار مناظر دیکھنے کو ملے۔ پریڈ کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے ڈبلن کی سڑکوں پر لاکھوں افراد امڈ آئے۔ پریڈ میں دنیا بھر سے آنے والے مختلف مارچنگ بینڈز، تھیٹر ٹوپس اور ڈانسنگ گروپس کے ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ خصوصی پریڈ کو دیکھنے کے لئے مختلف ممالک سے آئے ہزاروں سیاح بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔ پریڈ میں رنگا رنگ کاسٹیوم میں ملبوس گروپس کی شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا، لوگوں نے ڈانس کیا اور مختلف قسم کے کرتب بھی پیش کئے گئے۔ بچے بڑے سب خوش دکھائی دیئے،اسکول کے بچوں کی پرفارمنس کوخاص طورپر سراہا گیا۔ سینیٹ پیٹرک ڈے کے موقع پررنگا رنگ سالانہ پریڈ میں آئر لینڈ کے میوزک بینڈ کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لیے۔ پریڈ میں سبزرنگ کےملبوسات زیب تن کیے گئےاورطرح طرح کے کھیل تماشوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔