Saturday, July 27, 2024

آئرلینڈ میں انسان ساڑھے دس ہزار سال قبل از مسیح سے آباد ہیں : نئی تحقیق

آئرلینڈ میں انسان ساڑھے دس ہزار سال قبل از مسیح سے آباد ہیں : نئی تحقیق
March 22, 2016
ڈبلن (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یورپی ملک آئرلینڈ میں انسان ساڑھے دس ہزار سال قبل از مسیح سے آباد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک ریچھ کی ہڈی پر کی جانے والی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ ہڈی اس ریچھ کی ہے جسے دس ہزار پانچ سو برس قبل ازمسیح شکار کیا گیا تھا۔ یہ ہڈیاں آئرلینڈ کے ساحلی علاقے کے قریب ایک غار سے ملی تھیں۔ نئی تحقیق سے قبل خیال کیا جاتا تھا کہ آئر لینڈ کے علاقے میں انسان آٹھ ہزار سال قبل از مسیح سے آباد ہیں اور ہزاروں برس قبل آئرش لوگ پتھروں کے اوزاروں سے کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ مال مویشی کو پال کر ضروریات زندگی پوری کیا کرتے تھے۔ آئرلینڈ کے غار سے محققین کو بے شمار ہڈیوں کے ساتھ ایک ریچھ کے گھٹنے کی ہڈی بھی ملی تھی۔ ریچھ کے شکار کا واقعہ آج سے تقریباً بارہ ہزار پانچ سو سال پرانا ہے۔ محققین کو ہڈی پر ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ کسی شکاری نے ریچھ کو ہلاک کر کے تیز دھار ہتھیار سے اس کی ٹانگ کو کاٹا تھا۔ واضح رہے کہ 1903ءمیں محققین کو مختلف جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں ملی تھیں۔ ان ہڈیوں کو آئرش نیشنل میوزیم میں محفوظ کر دیا گیا تھا۔ اب محققین نے دوبارہ ان ہڈیوں کا کاربن ٹیسٹ کیا تو نیا تاریخی انکشاف ممکن ہوا۔