Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

92نیوز کی پانچویں سالگرہ کی تقریب ، گورنر ، وزیراعلیٰ پنجاب ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی شرکت

92نیوز کی پانچویں سالگرہ کی تقریب ، گورنر ، وزیراعلیٰ پنجاب ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی شرکت
February 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) 92 نیوز کی پانچویں سالگرہ پر ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب ہوئی۔ تقریب میں گورنر چودھری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، اسپیکر پرویز الہٰی نے شرکت کی۔ چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں حنیف اور سی ای او میاں رشید نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ دیگر شہروں میں بھی کیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں۔ 92نیوز ، پانچویں ، سالگرہ ، ہیڈ آفس ، کیک ، مرکزی تقریب دوسری تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ تھے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چودھری پرویزالہیٰ نے چیئرمین نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں محمد حنیف اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد رشید کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں ،حافظ عمار یاسر ، ڈاکٹر اختر ملک سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ کھلاڑیوں سمیت ہر شعبہ زندگی کی شخصیات کے نائنٹی ٹو نیوز کیلئے تہنیتی پیغامات بھیجے۔ 92نیوز ، پانچویں ، سالگرہ ، ہیڈ آفس ، کیک ، مرکزی تقریب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 92 نیوز کو سالگرہ  پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا 92 نیوز نے کم عرصہ میں محنت کے ساتھ نام کمایا۔ گورنر پنجاب نے کہا 92نیوز کو کامیابی کے 5 سال مکمل کرنے پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میاں محمد رشید، میاں محمد حنیف کے ساتھ پوری ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں۔ 92نیوز ، پانچویں ، سالگرہ ، ہیڈ آفس ، کیک ، مرکزی تقریب چودھری پرویز الہٰی نے کہا 92 نیوز کو کامیابی کے 5 سال مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کسی بھی چینل کے لیے لوہا منوانے کا پانچ سال کا عرصہ بہت کم ہوتا ہے ۔ 92 نیوز نے کم وقت میں کامیابی کا لوہا منوایا۔ 92 نیوز نے ہر شعبے میں خاص طور پر دینی لحاظ سے بہت اچھے پروگرام پیش کیے۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا ہر خبر تازہ اور مصدقہ ہوتی ہے۔ تجزیے آسان زبان میں اور بہترین ہوتے ہیں۔ 92نیوز نے سچائی کے ساتھ بروقت خبریں دیں۔ اسی وجہ سے اس چینل نے لوگوں کے دلوں میں مقام بنایا ہے۔ 92نیوز ، پانچویں ، سالگرہ ، ہیڈ آفس ، کیک ، مرکزی تقریب وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا 92نیوز کی خبریں نہایت مصدقہ ہوتی ہیں۔ 92نیوز نے سچائی کے ساتھ کامیاب سفر طے کیا۔ پانچ سال میں چینل کو اس مقام تک لانا بہت بڑی کامیابی ہے۔ میاں رشید اور میاں حنیف سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیر ہائرایجوکیشن نے کہا 92 پاکستان کے صف اول کے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ جس تیزی سے یہ چینل اوپر گیا ہے عالمی سطح پر بھی نام پیدا کرے گا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا 5  سال کا سفر کامیابی سے طے کرنے پر مباکباد دیتا ہوں۔ حافظ عمار یاسر بولے 92نیوز ناموس رسالت کے تحفظ میں صف اول پر رہا۔ 92نیوزمذہبی اقدار کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔