Saturday, July 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

89 ادویات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

89 ادویات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری
January 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ کابینہ نے قیمتوں میں 15 فیصد کمی کے احکامات جاری کیے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ادویات کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا ۔ طے شدہ قیمتوں سے زائد وصولی پر کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں دسمبر 2018 اور جنوری 2019 میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں ٹی بی، کینسر اور دل کی بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔