450 کلومیٹر رقبے پر محیط چولستان ایک بار پھر خشک سالی کا شکار

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۳:۱۸ شام

بہاولپور (92 نیوز) بہاولپور کے 450 کلومیٹر رقبے پر محیط چولستان ایک بار پھر خشک سالی کا شکار ہو گیا۔ دو لاکھ سے زائد انسانی آبادی اور 20 لاکھ لائیو سٹاک کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔ چولستان کے مکینوں نے نقل مکانی بھی شروع کر دی۔

بارش نہ ہونے کے باعث 1200 سے زائد ٹوبہ جات خشک ہونے شروع ہو گئے جن میں گوپالی، کوٹانہ، قصائی والا، چاچڑاں، قیمہ، چشمہ بھاڈاں، کے علاوہ دیگر ریگستانی علاقے شامل ہیں۔

ریگستان کے لیے اربوں روپے کے فنڈز دئیے جانے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سابقہ حکومت کا 2 ارب 37 کروڑ سے زائد کا ترقیاتی فنڈ بھی مکینوں تک نہ پہنچ سکا۔ فنڈز کی بندربانٹ نے مکینوں کی زندگی سے ہی کھلواڑ کر دیا۔

ریگستان کی خشک سالی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر غریب مکین حکومت پنجاب کی نظر کرم کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز