30 دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید


30 دسمبر تک ، جھاڑو پھر جائے گا ، شیخ رشید ، کراچی ، پریس کانفرنس ، 92 نیوز
28 ستمبر, 2020 6:28 شام

کراچی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی میں اپنی ٹرین لیکر اپوزیشن پر چڑھائی کردی، اور کہا کہ 30 دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گا۔ اور اپوزیشن کے پاس سینٹ الیکشن کا خوف ہے، لیکن مارچ میں عمران خان نے اکثریت حاصل کرلی تو سب ٹائیں ٹائیں فش ہوجائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنے دس سوالات دوبارہ یاد دلائے، اور کہا آج تک کسی ایک سوال کا جواب نہیں ملا۔

شیخ رشید نے کہا، آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم اس بات کا ثبوت ہے کہ 30 دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا نیب پر پتھراؤ کا منصوبہ لندن میں بنایا گیا، ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے کورٹ کو عزت دیں۔

شیخ رشید نے کہا سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو اکثریت مل جائے گی، اور باقی سب پیچھے رہ جائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز