رائیونڈ تبلیغی اجتماع کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی


۲۶ مارچ, ۲۰۲۰ ۷:۳۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پیشِ نظر رائیونڈ تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا ، حکومت سے مشاورت کے بعد رائیونڈ تبلیغی اجتماع  کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کر دیں۔

تبلیغی جماعت کی جانب سے  اپنے کارکنوں، مستورات، بچوں اور بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

مرکزی شوریٰ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی  کہ  تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی، جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.