27اکتوبر کو کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں، مولانا اس دن میں ملاوٹ نہ کریں، شاہ محمود قریشی

27اکتوبر ، کشمیری ، یوم سیاہ ، مولانا ، ملاوٹ ، شاہ محمود قریشی
۰۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا 27اکتوبر کو کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں۔ مولانا اس دن میں کچھ اور ملاوٹ نہ کریں۔

نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو مارچ نہ کریں۔ مارچ مولانا فضل الرحمان کا سیاسی حق ہے لیکن کوئی اور دن رکھ لیں۔ مولانا فضل الرحمان احتجاج کے دن پر نظر ثانی کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بولے مولانا بیچ میں کچھ اور ملا دیتے ہیں تو وہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے گا۔ مولانا کشمیر کے یوم سیاہ کے دن کچھ اور ملاوٹ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں اور اس دن سے واقف ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے فیصلے پر تعجب ہوا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا بھارت آج دنیا میں تنہا دکھائی دے رہا ہے۔ سری نگر میں صحافیوں نے بلیک آؤٹ کیخلاف احتجاج کیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی کا مؤقف تبدیلی کا اشارہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز