24 سالہ حرا کے قتل کا واقعہ، پولیس نے مقتولہ کی کالز ریکارڈ کا ڈیٹا حاصل کر لیا


24 سالہ ، حرا ، قتل ، پولیس ، مقتولہ ، کالز ریکارڈ ، ڈیٹا
۲۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۳ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گلبرگ میں 24 سالہ حرا کے قتل کے واقعے میں پولیس نے مقتولہ کی کالز ریکارڈ کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کر لی۔

24 سالہ لڑکی حرا اپنی شادی سے تین روز قبل گھر سے اغوا کے بعد قتل کر دی گئی۔ ملزموں نے مزاحمت پر لڑکی کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ حرا کو گھر سے تھوڑی دور لے جاکر گولیاں مار دیں۔

گلبرگ پولیس نے حرا کے والد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق غلام حیدر اور بشیر نامی شہریوں کے سامنے حرا کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقتولہ حرا کی کالز کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کرلی۔ تمام شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ قریب لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی۔

جس گھر میں شہنائیاں بجنے والی تھیں وہاں اس وقت ماتم ہے۔ حرا کے گھر پر قیامت کا منظر ہے۔ والدہ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ شادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں کرنے والے صف ماتم پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز