Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

10 مارچ کو ویکسین لگوانے والے دوسری ڈوز یکم اپریل کو لگوائیں ، یاسمین راشد

10 مارچ کو ویکسین لگوانے والے دوسری ڈوز یکم اپریل کو لگوائیں ، یاسمین راشد
March 31, 2021

لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 10مارچ کو کوروناویکسین لگوانے والے بزرگ شہری یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  کوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے بزرگ شہری پہلی ڈوزلگوانے والے ویکسی نیشن سنٹرپر تشریف لے کرجائیں، کوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے اتوار والے دن بھی ویکسی نیشن سنٹرزکھلے رہیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  پہلی ڈوزلگوانے والے بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوز 21دن بعدلگے گی،ویکسی نیشن سنٹرزپر وافرم قدارمیں کوروناویکسین دستیاب ہے، بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھرمیں 126 کوروناویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ پنجاب بھرمیں روزانہ تقریباً 20 ہزار کے قریب بزرگ شہریوں کو کوروناویکسین لگائی جارہی ہے، چین سے ویکسین کی 10لاکھ ڈوز جلد پاکستان پہنچ رہی ہے،  پنجاب میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ   50سال عمر سے زائد افرادکی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،  محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھرمیں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلارہاہے۔