بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارتی سکھ یاتریوں کی شرکت بے یقینی کا شکار

بھارتی ہٹ دھرمی پھر رکاوٹ بن گئی ،سکھ شہریوں کی جانب سے بھارتی فارن آفس میں پاسپورٹ جمع کروانے کے باوجود پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کو ویزہ جاری کرنے کےاحکامات نہ ملے ، صورتحال کے پیش نظر پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
گورونانک کے جنم دن کی تقریبات تین روز بعد 27 نومبر سے شروع ہو رہی ہیں ، پروگرام کے تحت مطابق بھارتی سکھ شہریوں نے 27نومبر کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پیدل پاکستا ن پہنچنا تھا ، انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب لے جانے کے انتظامات پہلے ہی مکمل تھے۔
بھارت کے سکھ مذہب کے پیروکاروں نے قواعد کے مطابق اپنے پاسپورٹ بھارتی وزارت داخلہ میں کئی روز قبل جمع کروا دئیے تھے ، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے ویزوں کے اجراءکے لئے پاسپورٹ پاکستانی ہائی کمیشن کو نہیں بھجوائے۔