Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امپورٹڈ کاروں اور جیپوں کی رجسٹریشن تک تمام اخراجات قابل ٹیکس قیمت میں شامل

امپورٹڈ کاروں اور جیپوں کی رجسٹریشن تک تمام اخراجات قابل ٹیکس قیمت میں شامل
November 24, 2020

ایف بی آر ذرائع کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن تک کے تمام اخراجات قابل ٹیکس قیمت میں شامل ہوں گے۔ یہ طریقہ کار صرف نئی کار اور جیپ کی ٹیکس اور ڈیوٹی پر لاگو ہوگا۔

پاکستانی کار اور جیپ مینو فیکچرر یا ڈیلر سے خریداری کے وقت ادا کی گئی قیمت پر ٹیکس لگے گا۔ اِس قیمت میں پاکستان کے اندر رجسٹریشن تک کے تمام اخراجات شامل ہونگے۔

استعمال شدہ امپورٹڈ کار اور جیپ کی امپورٹ پرائس کا تعین کسٹم کرے گا، رجسٹریشن کے مرحلے تک کے تمام اخراجات قیمت میں شامل ہونگے۔ اِس مجموعی قیمت پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ استعمال شدہ گاڑی کی مجموعی قیمت میں سے 10 فیصد سالانہ منہا کرکے ڈیوٹی اور ٹیکس لیا جائے گا۔