وزیراعظم کا کورونا کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

November 24, 2020
وزیراعظم آج قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کریں گے، اسمارٹ لاک ڈاؤن، شادی ہالز اور مارکیٹوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
گزشتہ روز کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس میں ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی تھی۔
اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث بڑھتے کیسز پر ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔