Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یہ کرکٹ چلانے والے ، ملک ان سے چل رہا ہے نہ چلے گا، آصف زرداری

یہ کرکٹ چلانے والے ، ملک ان سے چل رہا ہے نہ چلے گا، آصف زرداری
December 27, 2020

گڑھی خدا بخش (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ چلانے والے ہیں ، ملک ان سے چل رہا ہے نہ چلے گا۔

سابق صدر نے ویڈیو لنک  پر خطاب میں کہا کہ ملک کی برآمدات نیچے آ گئیں، ڈالر اوپر چلا گیا، پہلے ہی بتا دیا تھا یا ملک چلا لو یا نیب چلا لو، دوست فکر نہ کریں، موجودہ حکومت کا تھوڑا ہی وقت باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کو چلانے کیلئے اور لوگ چاہئیں، نئے عام انتخابات کرائے جائیں۔