Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے ، زلفی بخاری

یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے ، زلفی بخاری
November 11, 2020
 اسکردو  (92 نیوز) گلگت بلتستان میں انتخابات کا ماحول گرم ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے۔ مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے بعد زلفی بخاری کی بھی گلگت بلتستان کے انتخابی معرکے میں بھر پور انٹری ہوئی۔ اسکردو میں جلسے سے خطاب میں کہا وعدہ کرتا ہوں حکومت بننے کے پہلے تین مہینے میں علی امین گنڈاپورکو پورا پلان دیں گے۔ تحریک انصاف جیت کر سیاحتی منصوبے اور ہوٹلز بنائے گی۔ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ادھر مراد سعید نے بھی دھواں دار خطاب میں کہا کہ دھاندلی نہیں ہورہی، آپ کے کرتوت بتا رہے ہیں کہ آپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا  فرزندِ زرداری پرچی پر آیا ہے۔ پرچی ہی لہراتا ہے۔ بلاول کے تقریر لکھنے والے سے کہنا چاہتا ہوں بے چارے سے زیادتی نہ کرو، اتنی مشکل سے تو بلاول رٹا مارتا ہے، پھر جب بولتا ہے تو دنیا ہنستی ہے۔