Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
February 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے نئی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ پٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین  30 روپے فی لٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے ، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پٹرول و ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لٹر بڑھے گی کیونکہ فی لٹر پٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے جبکہ فی لٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔