یکم مارچ سے قبل ٹرمپ اور شی جن پنگ میں ملاقات کا امکان نہیں ، امریکی حکام


امریکی حکام صدر ٹرمپ صدر شی جن پنگ تجارتی معاہدہ مذاکرات ٹرمپ
08 فروری, 2019 9:18 دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور  چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات یکم مارچ سے قبل ہونا مشکل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پِنگ کی ملاقات دونوں ممالک کی طرف سے تجارتی معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن یکم مارچ سے قبل ممکن نہیں ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئے تجارتی معاہدے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ امریکا اور چین نے تجارتی محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے نئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن رکھی تھی جو یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔ اس سلسلے میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ ہفتے منعقد ہونا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز