Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

یکم مارچ سے قبل ٹرمپ اور شی جن پنگ میں ملاقات کا امکان نہیں ، امریکی حکام

یکم مارچ سے قبل ٹرمپ  اور شی جن پنگ میں ملاقات کا امکان نہیں ، امریکی حکام
February 8, 2019 02:20 pm

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور  چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات یکم مارچ سے قبل ہونا مشکل ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پِنگ کی ملاقات دونوں ممالک کی طرف سے تجارتی معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن یکم مارچ سے قبل ممکن نہیں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئے تجارتی معاہدے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ امریکا اور چین نے تجارتی محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے نئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن رکھی تھی جو یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔ اس سلسلے میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ ہفتے منعقد ہونا ہے۔

Contact Details