یکم جولائی سے ریل کرایے 2 تا ساڑھے 8 فیصد بڑھ جائیں گے

یکم جولائی ‏ ریل کرایے ‏ لاہور ‏ ویب ڈیسک ‏
۲۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان ریلویز نے یکم جولائی  سے پسنجر یا انٹر سٹی پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 تا ساڑھے 8 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافہ روڈ اور ایئر ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو سٹڈی کرنے کے بعد ریشنلائزطریقے سے کیاگیا، فیصلہ آئل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا، کرائے نہ بڑھانے سے آئندہ مالی سال ریلویز کو 3 سے 4 ارب روپے اضافی خسارہ برداشت کرناپڑتا، 50 کلومیٹر تک سفر پر کرائے نہیں بڑھائے گئے ۔

کسی بھی ٹرین کے اکانومی کلاس کے کرائے میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا گیا، تمام سپیشل ٹرینوں کے کرائے قراقرم کے کرائے کے برابر رکھے گئے ، ہزارہ ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے کرایے 14 اور 21 اگست سے تیزگام کے کرایے کے برابر ہوں گے ۔

سیلون کے کرایوں میں 8فیصد اضافہ کیاگیا، تمام ریل کارز کے اے سی پارلر، اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ کے کرایوں میں پائی جانے والی بے قاعدگی کو درست کیاگیا، ریلویز نے پچھلے 9 مہینوں میں 34 نئی ٹرینیں چلائی ہیں جس سے 60 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہواہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز