یو اے ای نے پاکستان کے 50 سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کیلئے فہرست بھجوادی


امریکی فوجی طیارے ‏ پاکستانی حدود ‏ ائیر ٹریفک کنٹرولر ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۰۱ جولائی, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۲ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد یو اے ای کی مختلف ایئرلائنز  کے پاکستانی پائلٹس اور فلائٹ آپریشن آفیسرز کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔

وفاقی وزیر ہوا بازی کا پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہونے سے متعلق بیان مسئلہ بن گیا  ، پاکستان کےپائلٹس کی دنیا بھر میں مشکلات شروع ہوگئیں ۔

متحدہ عرب امارات کی مختلف ایئرلائنز نے بھی کمر کس لی، پاکستانی پائلٹس اور فلائٹ آپریشن

آفیسرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور یو اے ای سول ایوی ایشن نے لائسنس کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا ۔

متحدہ عرب امارات ایوسی ایشن اتھارٹی نے 50 سے زائد پائلٹس اور 4 فلائٹ آپریشن افسران کے لائسنس کی تصدیق کیلئے فہرست پاکستان کے ڈی جی سول ایوی ایشن کو ارسال کردی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.