یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کیلئے پاکستان کام جاری رکھے گا ، آرمی چیف


یو این چارٹر ، تحت ، عالمی امن ، پاکستان ، کام ، جاری ، آرمی چیف
29 مئی, 2020 10:07 دن

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کیلئے پاکستان کام جاری رکھے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے “پیس کیپرز ڈے” پر پیغام میں کہا پاکستانی فوج دنیا کے مشکل ترین خطوں میں انسانیت اور امن کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے۔ پاکستان عالمی امن کیساتھ وابستہ عظیم مقصد کیلئے پرعزم ہے۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان اپنی بہادر امن فورسز کی قربانیوں کے جذبے کی یاد مناتا ہے۔ امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن کیلئے پاکستان کام جاری رکھے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز